4ماہ بند رہنے کے بعد خنجراب پاس آج دوبارہ کھل گیا

ویب ڈیسک: 4 ماہ بند رہنے کے بعد خنجراب پاس کو آج دوبارہ تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاک چین سرحد خنجراب پاس سیاحت کے لحاظ سے بھی بہت شہرت رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین سرحد معاہدے کے تحت ہر سال یکم دسمبر سے 31 مارچ تک سرد موسم اور برف باری کے باعث بند کی جاتی ہے۔
اس دوران سرحد سے تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب مقررہ مدت گزر جانے کے بعد پاک چین سرحد خنجراب پاس کو دوبارہ سیاحت اور تجارت کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی