ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 44 پیسے کمی

ویب ڈیسک: عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 44 پیسے کمی کر دی گئی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا۔ اس تناسب سے گھریلو سلینڈر 3030 روپے 12 پیسے سے کم ہوکر 2954 اعشاریہ 03 روپے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 44 پیسے کی کمی کے بعد 250 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب