پاک امریکہ وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور زیر بحث

ویب ڈیسک: پاک امریکہ وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ہر دو جانب اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن کی ٹیلی فون کال میں اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک بات چیت میں تجارت، معیشت، سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت کے دوران اہم شعبوں میں بھرپور تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پرائمری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ