جمرود، جیل سے 302 کیس میں ملوث قیدی فرار، تلاش شروع

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں جیل سے 302 کیس میں ملوث قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق زکریا نامی قیدی کو ڈاکٹر کے چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی. اس دورای حملہ آور اپنے ساتھ قیدی فرار کر کے بھگا لے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان