جنوبی وزیرستان، عید الفطر پر ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 7 دن تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ اور پٹاخوں کے اوپر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قانی کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ دفعہ 144 نافذ کرنے کا دورانیہ آج سے 14 تاریخ تک رہے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور