وانا، پشتو ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام سالانہ منڑے گل مشاعرے کا انعقاد

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستانکی تحصیل وانا میں پشتو ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام سالانہ منڑے گل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران مشاعرے میں خیبرپختونخوا کے شاعروں اور ادیبوں نے بھرپور شرکت کی اور شعراء نے اشعار پیش کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شعراء نے کہا کہ شاعر علاقے کی ترجمانی کر رہے ہیں، شاعروں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
سالانہ منڑے گل مشاعرے کا مقصد موسم بہار کا استقبال اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔
یاد رہے کہ اس موقع پر شعراء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوسری زبانوں کی طرح پشتو زبان کو بھی فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان