پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: نئی حکومت کے برسراقتدار آتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس کی 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں مختلف ٹریفک حادثات ، 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل