رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی شرائط بتا دیں

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے شرائط بتا دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔
حماد اظہر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور تمام اسیر پی ٹی آئی قائدین کو رہا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی