عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے۔ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا جو انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ حالانکہ آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔
بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کی بجائے ایک دوسرے میں عہدوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جا ری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی۔ ان کو وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی بھی پہن لی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق