باجوڑ میں بارشیں جاری، مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں بارشیں جاری ہیں۔ اس سے ایک طرف علاقے کو سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے تو دوسری طرف کچے مکانات کہیں مکمل تو کہیں جزوی طور پر گرنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار ٹانگ خطا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے مکان کا چھت گر گئی جس کے نیچنے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں بارشیں جاری ہیں جس سے زیادہ تر کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی