لنڈی کوتل کے عوام نے انسدادِ پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں آج سے سات روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔ اس دوران دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان شین پوخ کے عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا اور علاقہ مکینوں نے انسداد پولیو مہم کیلئے آئی ٹیموں کو واپس بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے حکام کے سامنے تین مطالبات پیش کردیئے جن میں سڑکوں کی تعمیر، نیٹ ورک کی بحالی اور سرکاری سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جانا شامل ہیں۔
انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ مطالبات ماننے تک پولیو سے بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی خدشات سے حکام کو اگاہ کر دیا گیا ہے۔ کوشش ہے کہ معاملہ مذاکرات سے حل ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور