ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع، تمام تر انتظامات مکمل

ویب ڈیسک: ملک بھر کے 91 مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو 3 مئی تک جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انسداد پولیو مہم اسلام آباد۔ پنجاب کے 10 اور سندھ کے 24 اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے 27 اور بلوچستان کے 30 اضلاع میں شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دو مرحلوں میں ہوگی۔ انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ آج سے 3 مئی تک جبکہ دوسرا مرحلہ 2 سے 6 مئی تک 5 اضلاع میں چلائی جائیگی۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع میں 44لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی