بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر آنے والے وقتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہمیں سڑکوں پر آنا ہوگا۔
انہوں نے ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنماوں اور قومی اسمبلی ممبران کو اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہمیں اسمبلیوں میں نہیں بیٹھنا چاہیے ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے پر غور کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایسا طے پایا تو قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص میں ہوں گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے