لکی مروت، سٹی پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ بغیر کسی نقصان کے پسپا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کی سٹی پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کاروائی کی اور ان کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم شرپسند فرار ہوگئے۔
اس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ترجمان پولیس شاہد حمید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لکی مروت کی سٹی پولیس چوکی پر حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپوراورپیسکو چیف لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری کرنےپرمتفق