9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان

ویب ڈیسک: 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہمند اور خیبر کے پارٹی ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ 1977ء کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک کی قیادت بھی جے یو آئی نے ہی کی تھی ابن کی بار بھی ہم روایت برقرار رکھیں گے۔
فضل الرحمان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار سیاسی جماعتوں کو گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا ہے تو کیا اب یہ ان کیلئے جائز ہوگئے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے تحریک آگے بڑھاتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے