پشاور، صوبائی کابینہ میں توسیع کا امکان، حتمی فیصلہ علی امین گنڈاپور کرینگے

ویب ڈیسک: صوبائی کابینہ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ توسیع کی صورت میں ایوان میں نئے چہرے بھی آ سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو موجودہ ارکان کو رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس لئے نئے چہروں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کرینگے۔
دوسری طرف سابق وزراء اور معاونین کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا