پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک: صوبائِی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی زیرصدارت پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر اور کمشنر پشاور ریاض محسود کے علاوہ صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز، ایم ایسز نے ٓن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں ڈی ایچ اوز کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ آوٹ بریک کمیٹیاں بن چکی ہیں جن کو فعال کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کا مقصد کسی بھی وبا کو آنے سے روکنا یا فوری ریسپانس دینا ہے۔ کمیٹی کی مہینے میں دو میٹنگز ہونگی جس میں کارکردگی کو جانچا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اوز ابھی تک وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کی مجھے توقع تھی۔ اجلاس میں عدم دلچسپی کے حوالے سے انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو ویکسینیٹرز حاضری نہیں لگاتے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی شروع کی جائے۔
پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ اسی کمیٹی میں ڈی ایچ اوز کی کارکردگی کی جانچ ہوگی جو آگے چل وزیراعلٰی دفتر کے ساتھ بھی شئیر کی جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ اگر ہم روٹین کی چیزیں بروقت کرینگے تو وبا کی نوبت نہیں آئے گی، ہمارا بنیادی مقصد روٹین کی امیونائزیشن کو مزید موثر اور ویکسین مراکز کو فعال بنانا ہے۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ ویکسینیٹرز کو ٹریک کرنے کیلئے نیا نظام متعارف کروارہے ہیں۔ ڈیوٹی نہ کرنے والے ویکسینیٹرز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے نہیں تو ڈی ایچ اوز کیخلاف کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی