اسرائیلی بربریت جاری، فلسطینی شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے بھی شامل

ویب ڈیسک: 7 اکتوبر سے غزہ کو میدان جنگ بنانے پر اسرائیلی افواج کے ہاتھوں پورا علاقہ ملیا میٹ اور غزہ کا پورا انسراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی گولہ و بارود کا نشانہ بننے پر 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد بچے جبکہ 9 ہزار خواتین شامل ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سب سے زیادہ شکار خواتین اور بچے ہوئے ہیں۔
اب تک شہید ہونے والے افراد میں 14 ہزار سے زائد بچے اور 9 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس کے مطابق7 اکتوبر سے جاری جنگ میں غزہ میں 4 لاکھ عمارتیں تباہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام