لاہور، گندم خریداری پر احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار

ویب ڈیسک: گندم خریداری سرکاری سطح پر نہ ہونے کے سبب کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ لاہور میں احتجاج کے دوران کساب بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف کسان سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران رحیم یار خان میں احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔
دوسری جانب کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کسان بورڈ پاکستان نے بتایا کہ دیگر کسان رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گندم خریداری سرکاری نرخ پر نہ ہونے کی وجہ سے کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہیں.

مزید پڑھیں:  دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع