قومی وطن پارٹی

قومی وطن پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران جانبداری کے خلاف جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔
صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی سکندر حیات شیرپاؤ نے چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحصیل تنگی کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرنگ افسران کا کردار جانبدارانہ تھا ، انتخابی نتائج کی تیاری میں صرف حکومتی حمایت یافتہ امیدوار کو اندر داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
سکندر شیرپاؤ کا کہنا تھاکہ انتخابات سے قبل صوبائی وزرا اور ایم این ایز انتخابی مہم میں حصہ رہے تھے،دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرنگ افسر کو درخواست جمع کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ نتائج اور ریٹرنگ افسران کے جانبدارانہ رویئے کے خلاف جمعرات کے دن احتجاج کرینگے۔
سکندر شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک ٹھیک ہوگا۔
صوبائی خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ہر محاذ پر صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار