بیرسٹر گوہر

بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ، بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پبلک اکائو نٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے حتمی نام کل تک فائنل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا، ہمارے کافی سارے وکلا کو آج جیل کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج کی ملاقات میں واضح کہا کہ مذاکرات کے بارے میں پارٹی کے کسی لیڈر کو کوئی ہدایات نہیں دیں اور نہ ہی ہمارے بیک ڈور کسی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ایک طرف نواز شریف کے سارے کیسز معاف ہوئے دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں سزائیں دی گئیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کو ہماری پارٹی کے خلاف استعمال کیا گیا، مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا واضع پیغام ہے کہ پولیس ان کے تابع ہے۔
شیر افضل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نواز شریف کا فرنٹ مین ہے اسی لیے اسے ڈپٹی وزیر اعظم بنایا گیا، چیئر مین پی اے سی کے نام پر مشاورت جاری ہے، شیر افضل مروت کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، کل تک نام فائنل کر لیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو واپس لینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی