استعفے کا مشورہ

پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ مل گیا

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دے کر سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی چیئرمین کو انصاف نہ ملا تو ہمیں اسمبلیوں میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کیا میں بانی چیئرمین کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ