وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ طلب کرلیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا
الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور نے الیکشن 2024 کیلئے جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی تھی۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ سٹروک کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادار 7 دن کے لیے بند