نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائرکردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سے کاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلی بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں سے متعلق وزیراعلی کو کل طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور