حملے کا الرٹ

بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا

ویب ڈیسک: حساس ادارے نے بشام میں چینی انجینئرز پر ہونے والے خود کش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کردیا تھا۔
شانگلہ کے علاقے بشام میں 26مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔
حساس ادارے نے خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 4دہشت گردوں کے نام بھی بتائے تھے۔
ذرائع کے مطابق الرٹ میں دہشت گردوں قاری موسی، مولوی ضرار، مولوی سجاد اور عون ارمانی کے نام شامل تھے۔
الرٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے 25کلوپوٹاشیم کی خریداری کا بھی بتایا گیاجبکہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کا بھی ذکر تھا۔
الرٹ میں بتایا گیا کہ گاڑی سوات سے ڈھائی لاکھ روپے میں خریدی گئی۔
سینٹرل پولیس آفس کے پی نے آر پی او اور ڈی پی او مالاکنڈ کو 15 مارچ کو الرٹ سے آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے الرٹ کے باوجود مالاکنڈ پولیس نے موثر اقدامات نہ کیے۔
مالاکنڈ ڈویژن میں حملے کی پاداش میں آر پی او ہزارہ کو معطل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل منظورجھوٹی خبرپر30لاکھ ہرجانہ ہوگا