بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں رات گئے نامعلوم افراد نے کنگر پل چوکی پر حملہ کیا۔ اس کے جواب میں پولیس نے کوئک رسپانس دیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں دہشتگرد فراف ہو گئے جبکہ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسی علاقے میں جھڑپ میں ایک شدت پسند قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر سٹی نے لگاتار چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا