میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش

ویب ڈیسک: ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول عیدک میں گھس کر نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچے جلا دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور پرچوں کو آگ لگائی۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد سکول میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور اس دوران چوکیدار کو یرغمال بنا کر حل شدہ پرچوں کو آگ لگائی۔
جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل تھے۔
سکول چوکیدار کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے پیپرز جلانے والے حملہ آوروں کی تعداد 15 تک تھی۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی