وزیراعلی اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متلعق الیکشن کمیشن کی جانب سے سوموٹو نوٹس پشاور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الٹا الیکشن کمیشن کو نوٹس کر کے ان سے جواب طلب کر لیا۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار وزیراعلیٰ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے وکیل نے مزید بتایا کہ یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں۔ اس اقدام کا اختیار ان کے پاس نہیں۔

مزید پڑھیں:  سرگودھا میں دھماکہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی