بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو زہر دینے کے کوئی شواہد نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرا لیے گئے ہیں، بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟
اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے شفاء ہسپتال سے کرائے گئے ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے زہر کے حوالے سے استفسار کیا۔
جس پر وکیل نے جواب دیا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی