شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان صرف بادشاہت چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ہم روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم