ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ یہی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز بھی کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق کہنی کی انجری سے نجات پانے والے انگلش پیسر جوفرا آرچر بھی ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں،
جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ دیگر کھلاریوں میں معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیراسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ سٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
دوسری جانب یہی انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گا جس کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر، سپریم لیڈر نے منظوری دیدی