تخت بھائی، نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ سے چنگ چی ڈرائیور بلال احمد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں ملاکنڈ روڈ پر نامعلوم مصلح افراد نے فائرنگ کر کے 33 سالہ چنگ چی ڈرائیور بلال احمد ولد شوکت علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا۔
تخت بھائی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات