news 1538195986 7271

ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے – ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

ویب رپورٹ : ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے.

ان کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر بلترتیب 12 اور 17 دنوں کے لیے کافی ہیں،ملک میں پیٹرول 272،500 ملین میٹرک اور ہائی ا سپیڈ ڈیزل 376،00 ملین میٹرک موجود ہے،اوگرا کو پیٹرول بحران کی ذمہ دار آئل ڈیلرز اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن آئل ریفائنریز کو اپنی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کر چکا ہے،پی ایس او کے ذریعے پٹرول فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا