وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب روپے دینے سے انکار کردیا ہے ۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میرے صوبے سے وفاق تمباکو سے 300 ارب روپے کمارہا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں سارا پیسہ وفاق لے جائے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جج کی بازیابی کے لیے کوئی تاوان نہیں دیا گیا۔
فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جج کو بازیاب کرا لیا، ہمیں اپنی فورسز کو سپورٹ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے صوبے سے وفاق تمباکو سے 300 ارب کما رہی ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں سارا پیسہ وفاق لے جائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اس بار ان کو یہ پیسہ نہیں ملے گا صرف جی ایس ٹی ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل