رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر راناثناء اللہ کی تقرری کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر کے برابر درجہ حاصل ہوگا ۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں رانا ثنا وفاقی وزیر داخلہ رہے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ