5افراد جھلس گئے

لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک: لاہور میںکرنٹ لگنے سے 5افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں گلبہار کالونی میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں موجود 5 افراد کرنٹ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  فرانس، منشیات سمگلرز کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے ساتھی کو چھڑوا لیا