آفریدی اقوم کاگرینڈ جرگہ

خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن

ویب ڈیسک: خیبر میں آفریدی اقوم کے گرینڈ قومی جرگہ نے یومیہ دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کرتکے ہوئے لوڈ شیڈنگ خاتمے کے لئے 6مئی کی ڈیڈلائن دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آفریدی اقوام کا گرینڈ قومی جرگہ منعقدں ہوا جس میں قومی مشران، سیاسی و سماجی کارکنان اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
گرینڈ قومی جرگے نے ٹیسکو حکام کی جانب سے جاری کردہ یومیہ دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کرتے ہوئے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
قومی جرگہ نے خبردار کیا کہ 06مئی پیر روز تک طالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مین 132 KVلائن پر زنجیر ڈال کر تحصیل لنڈی کوتل کے لیے بجلی سپلائی معطل کر دینگے۔
قومی مشرا ن نے کہا کہ ٹیسکو حکام پہلے ہی سے طے شدہ 06 گھنٹے بجلی فراہمی وعدے کی پاسداری کریں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
جرگہ مشران کے مطابق بجلی نہ ہونے علاقے میں ٹیوب ویلز بند ،پانی کی شدید قلت ہے، انضمام میں قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کاغذات تک محدود ،عوام اب بھی زندگی کے تمام سیاسی بنیادوں سہولیات سے محروم ہیں ۔
دوسری جانب گریڈ سٹیشن عملہ نے موقف اختیار کیا 48گھنٹوں میں دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول ٹیسکو کے اعلی حکام سے دیا گیا ہے عوام کے تحفظات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی ایمرجنسی :وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں