رانا ثنا اللہ

مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کرنے کی کوشش کی جائے گی ان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ذاتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوتی رہی ہے اور ہوگی،مولانا کی سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔
تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے۔
جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا