ڈالر مزیدسستا

ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

ویب ڈیسک: ڈالر مزیدسستا ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس 71ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 71ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا، 100انڈیکس 250پوائنٹس گر کر 70ہزار 850پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 71ہزار 102پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278روپے 25پیسے ہو گئی ہے۔
منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی امن کی مخدوش صورتحال بین الاقوامی اداروں کی نااہلی ہے، فیصل بن فرحان