طلبی کا نوٹس چیلنج

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔
عدالت میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب)کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے مقدمے میں مختلف قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں چیئرمین نیب ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ نے بھی نیب کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان