قاقلشت فیسٹیول

چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر چترال میں قاقلشت فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔
قاقلشت فیسٹیول 2024خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال عرفان الدین موجود تھے۔
تین روزہ قاقلشت فیسٹیول میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی مقابلے منعقد ہونگے۔
فیسٹیول میں فٹبال، والی بال، رسہ کشی، کرکٹ، ثقافتی کھیلوں میں بڈی دیک، نشانہ بازی، پولو، پٹک دیک، اور شاپیر کڑی شامل،فیسٹیول میں پیرا گلائڈنگ کا مظاہرہ اور جیپ ریلی کا انعقاد بھی ہو گا۔
فیسٹیول میں چترال لوئر اور چترال اپر سے 1ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔
فیسٹیول میں سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے ثقافتی رقص اور محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں ثقافتی دستکاری مصنوعات اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع