پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع

ویب ڈیسک: کوہاٹ روڈ پشاور پر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔ ان خواجہ سراؤں کی شناخت کامران عرف جیا، حمزہ اور مہک کے ناموں سے ہوئی۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخ٘می ہونے والے خواجہ سرا کامران عرف جیا تشویشناک حالت میں ایل ار ایچ میں زیر علاج ہیں جبکہ حمزہ اور مہک کو پاؤں میں گولیاں لگی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد فنکشن سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائر کھول دیا۔
پولیس نے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ روڈ پشاور پر رات گئے پیش آیا .

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی