پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد

ویب ڈیسک: پشاور میں منشیات سمگلروں کے خلاف محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے دو بڑی کاروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر 48 کلو گرام ڈرگز برآمد کر لی گئیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کارروائی محکمہ ایکسائز پشاور ریجن نے موٹر وے سروس روڈ پر کی۔ اس دوران لوڈر سے 36 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم ارشد خان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے کی جانیوالی دوسری کارروائی ایچ گول چوک پر کی گئی۔ اس دوران گاڑی سے دوران تلاشی 12 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کاروائیوں کے مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشن پشاور ریجن میں درج کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 کلو گرام ڈرگز برآمد کر لی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال