گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب

ویب ڈیسک: سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کو گندم سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی نے کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
گندم سکینڈل کے حوالے سے نگران دور کے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی محمد محمود سمیت سابق سیکرٹری فوڈ محمد آصف انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ