پولیس اہلکار زخمی

باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے تھانہ باڑہ کی حدودمیں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ باڑہ کی حدود عالم گودر میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شر پسندوں نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل ظفر ولد نصرت اللہ کو زخمی کر گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے