بالو شاہی بنانے کی آسان ترکیب اجزاء کے ساتھ

بالو شاہی بنانے کے اجزاء
دہی۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
پانی۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
میدہ۔۔۔۔۔۔۔2کپ
نمک۔۔۔۔۔۔۔1چٹکی
بیکنگ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
گھی۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
شوگر سیرپ تیار کرنے کیلئے اجزاء
الائچی۔۔۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
چینی۔۔۔۔۔۔۔2کپ
پانی۔۔۔۔۔۔۔1کپ
بالو شاہی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک باؤل میں دی گئی مقدار میں میدہ، نمک ، گھی ،بیکنگ پاؤڈراور دہی ڈال کرہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں اگر مکسچر زیادہ گھاڑا ہو تو اس میں ضرورت کے مطابق پانی ڈالیں پھر ان تمام چیزوں کو مکس کر کے ڈو تیار کرلیں، اس کے بعد اس ڈو کو 10 سے 15 منٹ تک ایک سائڈ پر رکھ دیں،ڈھانپ کر ۔اب سیرپ تیار کر نے کے لیے ایک پین میں چینی اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر مسلسل ہلاتے رہیں اس میں الائچی پاؤڈر ڈل کر اچھی طرح پکائیں جب شیرہ اچھی طرح تیار ہو جائے تو ڈو کو ضرورت کے مطابق پیڑوں کی صورت میں بنا لیں اور بالو شاہی کو ہلکی آنچ پر کھانے کے تیل گرم کر کے فرائی کر یں، جب گولڈن براؤن ہوجائے تو بالوشاہی کو شوگر سیرپ میں ڈال کر رکھیں آپ اس کو اپنی مرضی کے مطابق گارنش بھی کرسکتے ہیں ،سیرپ سے نکال کر اس میں سے شیرہ نتھرنے کے لیے جالی دار برتن پر رکھ دیں لیں جی آپ کی مزے دار بالو شاہی تیار ہے۔