مزیدار لبنانی کباب بنانے کی ترکیب

گھر پر لبنانی کباب بنانے کی آسان ترکیب
اجز:
گائے یا بکری کا قیمہ۔۔۔ ایک کلو
ابلی میکرونی۔۔۔ ایک پیالی
چھلے اور ابلے مٹر۔۔۔ ایک پیالی
ڈبل روٹی کا چورا۔۔۔ ایک پیکٹ
انڈے۔۔۔ 2 عدد
درمیانی پیاز۔۔۔ 3 عدد
ابلے آلو۔۔۔ 3 عدد
ٹماٹر۔۔۔ 3 عدد
ہری مرچ 6۔۔۔-8 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کٹی کالی مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:
پہلے ایک پتیلی میں ایک کلوقیمہ،ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیازباریک کتری ہوئی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اسی کے پانی میں ابال لیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عددٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،ایک پیالی چھلے اور ابلے مٹر اور ایک پیالی ابلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔
جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کی شکل کے کباب بنا اس کے بعدکبابوں کو 2 عدد پھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، جب کباب اچھی طرح براو¿ن ہو جائیں تو انھیں نکال کرٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے اور اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ اس اپنے رمضان دسترخوان کاحصہ بنائیے