مزیدار آلو کے پراٹھے

مزیدار آلو کے پراٹھے بنانے کی ترکیب اجزاء سمیت
اشیاء:
آٹا ایک کلو
انڈہ ایک عدد
آلو آدھ کلو
گھی حسب ضرورت
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
ہری مرچ چھ عدد
پیاز ایک عددبڑا
ادرک چوتھائی چھٹانک
ہرا دھنیا تھوڑا سا
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
سوکھا دھنیا ایک ٹی اسپون
ترکیب:
آٹے میں تھوڑا سانمک لا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں اور سل پر باریک لیں۔ ان میں نمک، سرخ مرچ، ہری مرچ، گرم مصالحہ، دھنیا، زیرہ، ہرا دھنیا، اور ادرک بھی پیس کر ملا لیں۔ انڈے کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر آلوؤں میں اچھی طرح ملا لیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ان کو بیل کر رکھ لیں۔ ایک پیڑا بیل کر رکھیں اور اس پر آلوؤں کی تہہ بچھا کر اوپر دوسرا پیڑا رکھ دیں اور دونوں کناروں کو اچھی طرح دبا کر بند کر دیں تاکہ آلو باہر نہ آسکیں۔ اس کو روٹی کی طرح بڑی کر کے گرم توے پر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے سرخ کر کے اتار لیں۔ مکھن لگا کر کھائیں تو بہت مزہ دے گی۔