آلو مٹر

مزیدار آلو مٹر بنانے کا طریقہ

سب کا من پسند آلو مٹر بنانے کی ترکیب اجزا کے ساتھ
آلو مٹر
اجزاء:
•کھانے کا تیل_____ آدھا کپ
•پیاز_____ 1 عدد
•ہری مرچیں_____ 1 کھانے کا چمچ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•ٹماٹر_____ 2 عدد
•پانی_____ 1 چوتھائی کپ
•آلو_____ آدھ کلو
•مٹر_____ 250g
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کٹا ہوا دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•کٹا ہوا زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•پانی_____ 2 کپ

ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں اور لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب ادرک لہسن پیسٹ اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر ٹماٹر ڈال کر 2 سے 3 منٹ کے لئے پکائیں۔
اب نمک، کٹا ہوا دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، کٹا ہوا زیرہ، ہلدی اور پانی ڈال کر 3 منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر آلو اور مٹر ڈال کر 4 سے 5 منٹ کے لئے پکائیں۔
اب پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر 12-15 منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر دھنیا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔