معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء نے بھرپور شرکت کی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پونے دو ماہ کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس کے باعث ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم کمزور ہے اس میں کافی لاسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کھربوں کماتا ہے لیکن اس کے کھربوں کے واجبات ہی عدالتوں میں پھنسے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ طے کیا ہے کہ 2019 سے آج تک کے ذمہ داران کا تعین کیا جائیگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم دن رات محنت کرتے رہے تو آخر کار مسائل پر قابو پا لیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی